وہاب ریاض کا غیر معینہ مدت کیلئے طویل دورانیے کی کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ

September 12, 2019
لاہور (92 نیوز) فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے غیر معینہ مدت کیلئے طویل دورانیے کی کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قائد اعظم ٹرافی 2019-20 سے دستبردار ہو گئے۔
وہاب ریاض نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا بہت سوچ وبچار،فیملی اور بورڈ سے بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
https://twitter.com/WahabViki/status/1172149851104194563
پی سی بی کی خواہش تھی کہ طویل دورانیے کی کرکٹ جاری رکھیں ، جب خود کو طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلنے کے اہل سمجھیں گے اپنی دستیابی ظاہر کر دیں گے۔ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔