وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکا حوالگی کے مقدمے کی سماعت آئندہ برس فروری میں ہو گی

وکی لیکس ، بانی ، جولین اسانج ، امریکا ، ، مقدمے ، سماعت ، آئندہ ، برس ، فروری
۱۵ جون, ۲۰۱۹ ۹:۴۸ دن

 لندن (92 نیوز) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکا حوالگی کے مقدمے کی سماعت آئندہ برس فروری میں ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق  لندن کی ایک عدالت نے جولیان اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی امریکی اپیل کی باقاعدہ سماعت پچیس فروری سن 2020 کے لیے مقرر کی ہے۔

امکان ہے کہ یہ سماعت پانچ روز تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس کے بعد ہی عدالت فیصلہ کرے گی کہ آیا اسانج کو ملک بدر کر کےامریکا کے حوالے کیا جائے یا نہیں۔

امریکا نے وکی لیکس ویب سائٹ پر خفیہ دستاویز شائع کرنے پر اسانج کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے اور ان کے خلاف جاسوسی ایکٹ کے منافی اقدامات کے تحت کارروائی کرنا چاہتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز