Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وکلاء گردی، پی آئی سی میں مشینوں کی ٹوٹ پھوٹ سے 80 فیصد کام بند

وکلاء گردی، پی آئی سی میں مشینوں کی ٹوٹ پھوٹ سے 80 فیصد کام بند
December 12, 2019
لاہور (92 نیوز) پی آئی سی لاہور میں وکلاء گردی کے باعث مشینیں اور سامان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے 80 فیصد سے زائد کام بند ہوگیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی آئی سی کا دورہ کیا۔ پی آئی سی لاہور میں وکلاء گردی میں مشینیںوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث مہینوں انتظار کرنے والے مریض آپریشن کیلئے آئے مگر خوار ہوکر واپس لوٹنے پر مجبورہو گئے، ایمرجنسی میں بھی کام مکمل بحال نہ ہوسکا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچیں اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر بولیں کہ حکومت سرکاری املاک اور ڈاکٹرز کی گاڑیوں کے نقصان کا ازالہ کرے گی۔