وکلاء ایکشن کمیٹی کا 14 جون کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

وکلاء ایکشن کمیٹی کا 14 جون کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان
۱۲ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۰ شام

لاہور ( 92 نیوز ) وکلاء ایکشن کمیٹی نے 14 جون کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ، اور مطالبہ کیا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکلاء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں ، کسی ایک شخص کے پیچھے نہیں عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں ، سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے ۔

وکلاء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے 14 جون کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ امان اللہ کنرانی نے ہڑتال کی کال ذاتی حیثیت میں دی، چند عناصر نے ایک مہم چلائی ہوئی ہے، صدر سپریم کورٹ بار کے مؤقف سے اظہار لاتعلقی کرتے ہیں۔

رہنماؤں نے علی احمد کرد کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتے  ہوئے کہا کہ  ایسے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جو اداروں کو مرعوب بنانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز