Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ووہان دو روزہ اسٹرابری میوزک فیسٹول کی رنگینیوں سے جگمگا اُٹھا

ووہان دو روزہ اسٹرابری میوزک فیسٹول کی رنگینیوں سے جگمگا اُٹھا
May 3, 2021

ووہان (92 نیوز) کورونا وائرس کے سب سے پہلے گڑھ میں بہت بڑا موسیقی کا میلہ، ووہان دو روزہ اسٹرابری میوزک فیسٹول کی رنگینیوں سے جگمگایا اور دھنوں سے گونج اُٹھا۔

کورونا وائرس کو جنم دینےوالےچینی شہر ووہان میں زندگی اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ لوٹ آئی۔ سالانہ اسٹرابری فیسٹول کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد ہوا تو گویا پورا شہر ہی وہاں اُمڈ آیا۔

ہزاروں افراد نے موسیقی کے شاندار میلے میں بغیر ماسک کے شرکت کی۔ صرف چند ایسے تھے جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔

گزشتہ سال اس شہر میں دنیا کا سب سے سخت لاک ڈاون لگایاگیاتھا جو دو ماہ تک قائم رہا۔ تاہم اب اس میلے کاانعقاد کرکے انتظامیہ نے یہ پیغام دیا ہے کہ یہ شہر وائرس سے مکمل طور پر پاک ہوچکا ہے۔