Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ووسٹر، پاکستان کرکٹ ٹیم کی دوسرے روز بھی جم کر پریکٹس

ووسٹر، پاکستان کرکٹ ٹیم کی  دوسرے روز بھی جم کر پریکٹس
July 2, 2020

ووسٹر ( 92 نیوز) پاکستانی ٹیم نے ووسٹر میں دوسرے روز  بھی جم کر پریکٹس کی ۔  ٹریننگ سیشنز میں قومی کرکٹرز نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی ۔ باؤلنگ کوچ وقار یونس  کا کہنا ہے کہ باؤلرز جتنی  زیادہ محنت کریں گے کارکردگی میں  اتنا نکھار آتا جائے  گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی  انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز  کے لیے  بھر پور تیاریاں جاری ہیں ۔ پاکستانی ٹیم کی  ووسٹر میں دوسرے روز  بھی جم کر پریکٹسکی ۔ باؤلنگ کوچ وقار یونس کو باؤلرز سے اچھی پرفارمنس  کی امید لگالی ۔

وقاریونس کا کہنا ہے کہ باؤلرز اس ماحول میں ٹریننگ کو انجوائے کررہے ہیں جنتی زیادہ محنت کریں گے باولنگ میں اتنا نکھار آتا جائے گا۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے بعد کھیل رہے ہیں، اپنی باؤلنگ میں بہتری لانے کے لیے محنت کر رہا ہوں۔

نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ یہاں پچز کی کنڈیشن بہترین ہے،، وقار یونس ساتھ ہیں ان سے رہنمائی لے رہے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 5اگست سے ہو گا۔