Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ول اسمتھ کی کامیڈی فلم ’’بیڈ بوائز فار لائف‘‘ کی کمائی 120 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی

ول اسمتھ کی کامیڈی فلم ’’بیڈ بوائز فار لائف‘‘ کی کمائی 120 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی
January 27, 2020
لاس انجلس (92 نیوز) ہلکا پھُلکا مزاح اور بھرپور ایکشن فلم بینوں کے دلوں میں گھر کر گیا۔ ول اسمتھ کی ایکشن کامیڈی فلم ’’بیڈ بوائز فار لائف‘‘ کی کمائی 120 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ ہالی ووڈ سپر اسٹار ول اسمتھ کی ایکشن کامیڈی فلم ’’بیڈ بوائز فار لائف‘‘  نے ریلیز کے دوسرے ہفتے مزید 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم کی مجموعی آمدن 120 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ پہلی جنگ عظیم کے ایک واقعے پر بنی فلم 1917 کمائی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہی جس نے پندرہ اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر سمیٹے۔ سیم مینڈس کی ہدایتکاری میں بنی فلم کی مجموعی کمائی 103.9 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔ کمائی اور پسندیدگی کے لحاظ سے ڈولٹل تیسرے نمبر پر رہی جس نے مزید 12.5 ملین ڈالر کما لیے۔ دو ہفتوں سے زیر نمائش اس فلم نے مجموعی طور پر 44.7 ملین ڈالر کما لیے ہیں۔