وفاقی کابینہ کی بھارتی جارحیت کی مذمت، موثر جواب دینے پر مسلح افواج کی تعریف

وفاقی کابینہ بھارتی جارحیت کپتان وزیر خارجہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی نیشنل کمانڈ اتھارٹی
۲۸ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی جبکہ موثر جواب دینے پر مسلح افواج کی تعریف کی۔

کپتان کی زیر صدارت کھلاڑیوں کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی جارحیت، اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے عالمی براداری سے ہونے والے رابطوں پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی تو وزیر دفاع نے بھارتی جنگی جنون اور پاکستان کے موثر جواب پر بتایا۔

وزیراعظم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے متعلق فیصلوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ شرکاء نے بھارتی دراندازی کی شدید مذمت کی اور پاک فوج اور فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی کو سراہا۔

کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں یاداشتوں، اقتصادی رابطہ کمیٹی، توانائی کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جبکہ گلگت بلتستان کے اصلاحاتی پیکج سے متعلق معاملہ موخر کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے زبیر سومرو کو نیشنل بینک کا چیئرمین مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

تازہ ترین ویڈیوز