وفاقی کابینہ کا اجلاس، نوازشریف اور آصف زرداری کے دور میں اخراجات پر تفصیلی بریفنگ

انتخابی ضابطہ اخلاق وزیراعظم الیکشن کمیشن اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏
۰۹ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۴۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نوازشریف اورآصف زرداری کے دور میں اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دور میں 1421.5 ملین غیرملکی دوروں پرخرچ ہوئے جبکہ آصف زرداری کےغیر ملکی دوروں پر 183.5 ملین روپے خرچ ہوئے۔

وزیراعظم عمران کا کہنا تھا سابق حکمران قومی خزانے سے پرتعیش دورے کرتے رہے۔ ملک اور قوم کو ان غیرملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا سابق ادوار میں خرچ ہوئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں ایف آئی اے ری اسٹرکچرنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سول سروسز اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز