Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی، ذرائع

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی، ذرائع
November 12, 2019 05:34 pm

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف جانے سے پہلے شورٹی بانڈ دیں ۔ نواز شریف کو گارنٹی فراہم کرنے کے بعد بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی ۔

اس سے قبل کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے دو اجلاسوں میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔ سیکریٹری صحت پنجاب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق 3 رپورٹس کمیٹی میں پیش کیں ۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔ فریقین مکمل دستاویزات نہیں لائے اس وجہ سے تاخیر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں حکومت نے نواز شریف سے وطن واپسی کی ضمانت مانگی ۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ نواز شریف بتائیں وہ کب واپس آئیں گے۔ اپنی واپسی کا مکمل شیڈول کمیٹی کو دیں ۔

 ذرائع کے مطابق یہی نقطہ اب ڈیڈ لاک کی وجہ بنا ہوا ہے ۔ رات کو ہونے والی تیسری بیٹھک میں  شہباز شریف کے نمائندے مشاورت کے بعد کمیٹی کو جواب دیں گے ۔

Contact Details