Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی کابینہ نے تعمیراتی شعبے کے لیے آرڈیننس کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے تعمیراتی شعبے کے لیے آرڈیننس کی منظوری دے دی
April 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے تعمیراتی شعبے کےلیے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی۔   کورونا کے باعث کنسٹرکشن انڈسٹری کو خصوصی ٹیکس مراعات دینے کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے آرڈیننس کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی ۔ آرڈیننس کے تحت بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کو خصوصی ٹیکس مراعات دی جائیں گی۔ ٹیکس مراعات کا نفاذ آرڈیننس کے  ذریعے ہو گا ۔ آرڈیننس  کے   مطابق   تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری پر ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے ۔ بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز کو یہ سرمایہ 31 دسمبر تک بینک اکاونٹس میں جمع کرانا ہوگا ۔ بلڈر اینڈ ڈویلپرز سرمائے کو بینک اکاونٹس سے نکالنے کے مجاز  اور تعمیراتی منصوبوں میں استعمال  کرنے کے اہل ہونگے۔ بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز اس سرمائے کو 30 ستمبر 2022 تک کراس چیک کے ذریعے استعمال کرسکیں گے۔ بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کو انکم ٹیکس اور کیپیٹل گین ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہو گی تاہم اسکا  اطلاق پبلک آفس ہولڈرز ، بے نامی داروں ،جرائم ، دہشت گردی کے سرمائے پرنہیں ہو گا۔ آرڈیننس کا اطلاق ستمبر 2022 تک مکمل ہونے والے منصوبوں پر ہو گا۔ بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کو ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کو 60 روز میں ردو بدل کرنے کی چھوٹ ہوگی۔  سیمنٹ اور سریے کے علاوہ دیگر سامان پر ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔  کنسٹرکشن سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ ملے گا۔ فکس ٹیکس اسکیم بھی متعارف کرائی جائے گی ۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری پر نوے فیصد ٹیکس کی چھوٹ ہوگی- گھر فروخت کرنے پر کیپٹل گین ٹیکس لاگو نہیں ہو گا اور  کنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔