وفاقی وزیر نورالحق قادری کے حق میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

وفاقی وزیر نورالحق قادری ، الیکشن کمیشن ، اسلام آباد ہائی کورٹ ، چیلنج
۱۷ مئی, ۲۰۱۹ ۶:۲۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر نورالحق قادری کے حق میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست گزاروں حضرت حسین اور شاہ نواز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے۔ نور الحق قادری نے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست مسترد کر دی۔ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ سماعت کا حکم دے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جاسکیں۔

تازہ ترین ویڈیوز