وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست منظور


وفاقی وزیر ، فیصل واڈا ، نااہلی کیس ، سماعت ، مقرر ، درخواست ، منظور
03 جولائی, 2020 12:05 شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کےخلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار میاں فیصل کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون پیش ہوئے اور استدعا کی کہ کیس آئندہ ہفتے سماعت کے لیےمقرر کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے۔ گزشتہ سماعت 29 جنوری 2020ء کو ہوئی۔ فیصل واوڈا نے 11 جون کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جو ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے۔

درخواست گزار نے کہا ہے فیصل واوڈا نےامریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست بائیس جون کو جمع کرائی ۔ غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے، ابھی تک نااہلی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فریقین جان بوجھ کرمعاملے کو طول دینا چاہتےہیں۔ جنوری 2020ء کے بعد سے کیس کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکا۔

جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کو ہدایات جاری کر دیں۔ عدالت نے فیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز