Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی وزیر سائنس کا ملک میں الیکٹرک رکشے اور موٹر سائیکل لانے کا اعلان

وفاقی وزیر سائنس کا ملک میں الیکٹرک رکشے اور موٹر سائیکل لانے کا اعلان
August 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس فواد چودھری نے ملک میں الیکٹرک رکشے اور موٹر سائیکل لانے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستان کونسل برائے قابل تجدید انرجی کا دورہ کیا اور بجلی سے چلنے والے موٹر سائیکل اور رکشہ کا جائزہ لیا ۔ وفاقی وزیر نے بجلی سے چلنے والے موٹرسائیکل اور رکشہ کی سواری بھی کی۔ فواد چودھری کا کہنا تھا الیکٹرانک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان موٹرسائیکل اور رکشے بنانیوالا بڑا ملک ہے اور یہ مصنوعات ہمارا مستقبل ہے۔