وفاقی نمائندوں کی یقین دہانیوں کے باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری


کراچی ، غیراعلانیہ ، طویل لوڈشیڈنگ ، شہریوں ، جینا عذاب ، 92 نیوز
16 جولائی, 2020 9:01 دن

کراچی (92 نیوز) وفاق کے نمائندوں کی یقین دہانیوں کے باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں بندش، حبس اور شدید گرمی سے شہری خوار ہوگئے۔

کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شیڈنگ بدستور جاری ہے۔ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی نے شہریوں کو رات میں سکون سے نہ رہنے دیا۔

متاثرہ علاقوں ملیر ماڈل کالونی، شاہ فیصل، کورنگی، لیاقت آباد کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ کورنگی کراسنگ سے ملحقہ علاقے بھی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں علاقائی فالٹ کے بہانے کے الیکٹرک مسلسل لوڈشیڈنگ کر رہی ہے۔

ادھر سی ای او کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا انوکھا فارمولا بتا دیا، کہتے ہیں کراچی والے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے گرمی ختم ہونے کی دعا کریں۔

تازہ ترین ویڈیوز