وفاقی محتسب فیصل آباد ریجن کے نمائندہ کی سرگودھا میں کھلی کچہری


وفاقی محتسب فیصل آباد ریجن، نمائندہ، سرگودھا، کھلی کچہری، 92 نیوز
۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۷ شام

سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا میں وفاقی محتسب فیصل آباد ریجن کے نمائندہ ملک مشتاق احمد نے کھلی کچہری لگائی اور شہریوں کی وفاقی محکموں سے متعلق شکایات سن کر موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔

ملک مشتاق احمد نے صوبائی محتسب کے دفتر میں بیٹھ کر وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں، شہریوں نے سب سے زیادہ پاسپورٹ، فیسکو واپڈا، پوسٹل سروسز اور محکمہ سوئی گیس کے حوالے سے شکایات کیں۔ وفاقی محتسب فیصل آباد ریجن کے نمائندہ کو مسائل سے آگاہ کیا۔

ملک مشتاق احمد نے شکایات کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے اور یقین دہانی کروائی کہ عوام کے مسائل فوری حل کروائے جائیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز