Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح کے ٹریفک قوانین متعارف کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح کے ٹریفک قوانین متعارف کرنے کا فیصلہ
September 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح کے ٹریفک قوانین متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام اباد ٹریفک پولیس نے قانون پاس ہونے سے قبل ہی تشہیر شروع کر دی۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق تین بار چلان پر لائسنس معطلی سے متعلق قانون  کا مسودہ منظوری کیلئے وزارت داخلہ کیلئے بھجوایا گیا ہے۔ قانون منظور ہونے کے بعد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ نئے قانون کے مطابق تین بار چالان پر لائسنس معطل کردیا جائے گا۔