وفاقی حکومت کی درخواست پر ن لیگ دور کے پی ایچ اے کے منصوبوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم


وفاقی حکومت ، درخواست ، ن لیگ ، پی ایچ اے ، منصوبوں ، تحقیقات ، نیب ، کمیشن ، قائم
۰۳ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۹ شام

 لاہور (92 نیوز) وفاقی حکومت کی درخواست پر ن لیگ دور کے پی ایچ اے کے بڑے منصوبوں کی تحقیقات کے لیے نیب کا کمیشن قائم کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کمیشن مقررہ وقت میں منصوبوں کی تحقیقات  مکمل رپورٹ ثبوتوں کے ساتھ تیار کرے گا۔ لاہور، راولپنڈی میٹرو، عزیز کراسنگ گوجرانوالہ، رنگ روڈ، گجرات یونیورسٹی، نوازشریف پارک سرگودھا، پنجاب اسمبلی، گریٹر اقبال پارک اور سوِک سنٹر میں کام کی تحقیقات کی جائیں گی۔

وائس چیئرمین پی ایچ اے خافظ ذیشان نے سابقہ دور کے منصوبہ میں بڑی کرپشن کو بےنقاب کر کے مزید تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔

وائس چیئرمین کی جانب سے وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دو ہزار آٹھ سے دوہزار اٹھارہ تک کے منصوبوں کے مکمل تحقیقات کی جائیں۔

اس دوران سابق حکومت  کے دور میں بنائے گئے گریٹراقبال پارک میں نان شیڈول آئٹمز کی مد میں اٹھائیس کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈانسنگ فاؤنٹین  دو سو چالیس ملین میں خریدا گیا، مارکیٹ میں یہ ایک سوتین ملین روپے میں دستیاب ہے۔

ہسٹری میوزیم میں آڈیو ویڈیو سسٹم باون اعشاریہ تین آٹھ ملین میں خریدا گیا، مارکیٹ میں  اس کی قیمت پندرہ اعشاریہ دو چار ملین ہے۔ ویڈیو وال چھبیس اعشاریہ سات ایک ملین میں خریدی گئی، مارکیٹ کے مطابق اس کی لاگت تیرہ اعشاریہ چھ سات ملین روپے ہے۔

انفوٹینمنٹ سسٹم  سات اعشاریہ آٹھ تین ملین میں خریدا گیا جو مارکیٹ میں دو اعشاریہ چھ چارملین میں دستیاب ہے۔ قائداعظم ہولوگرام اکیس اعشاریہ آٹھ چارملین میں خریداگیا، مارکیٹ میں اس کی قیمت چھ اعشاریہ تین چھ ملین ہے۔

تین اعشاریہ سات دو ملین کے بجٹ والی میوزیم کی نیٹ ورکنگ پر گیارہ  اعشاریہ چھ دوملین خرچ کر دیئے گئے۔ دو اعشاریہ پانچ سات ملین کے واک تھرو گیٹس کی خریداری  پرآٹھ اعشاریہ تین دو ملین کا خرچہ کیا گیا۔

لوکل فاؤنٹین چونتیس اعشاریہ صفر تین ملین میں خریدا گیا جبکہ دس اعشاریہ تین دوملین میں دستیاب ہے۔ لکڑی کے اٹھانوے بینچ گیارہ اعشاریہ سات چھ ملین میں خریدے گئے جبکہ مارکیٹ میں ان کی قیمت چار اعشاریہ ایک دو ملین میں دستیاب ہیں۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے شیڈول آئٹم کی خریداری کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

تازہ ترین ویڈیوز