Wednesday, January 27, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی حکومت کا پیپلزپارٹی پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا الزام

وفاقی حکومت کا پیپلزپارٹی پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا الزام
June 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا الزام عائد کر دیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کورونا سے کامیابی کیساتھ نمٹ رہی ہے ۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی کہ حکومت کورونا سے  کامیابی سے نمٹ رہی ہے ، مراد علی شاہ  این سی او سی کے اجلاس میں فیصلوں سے اتفاق کرتے ہیں لیکن سندھ جاکر انکاری ہو جاتے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما  اور وفاقی وزیر برائے ترسیلات و ڈاک  بولے عمران خان نے غریب طبقے کیلئے1200ارب روپے کا پیکیج دیا،لیکن سندھ حکومت کا راشن کسی گھر تک نہیں پہنچا۔