Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی حکومت کا تحریک لبیک پاکستان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا تحریک لبیک پاکستان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگانے کا فیصلہ
April 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے پنجاب حکومت کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج رہے ہیں۔ ٹی ایل پی ایسا مسودہ چاہتی تھی جو قابل عمل نہیں تھا۔ آپ حکومت کو مسائل سے دوچار نہیں کرسکتے۔ شرپسندوں نے منظم منصوبہ بندی سے حملے کئے۔ دو پولیس اہلکار شہید ، 340 زخمی ہوئے۔ ایف آئی آر قانون کے مطابق درج ہوں گی۔