Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی حکومت نے ترک پولیس ماڈل پر کام شروع کر دیا

وفاقی حکومت نے ترک پولیس ماڈل پر کام شروع کر دیا
April 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ہنگاموں اور احتجاج سے کیسے نمٹا جائے؟ وفاقی حکومت نے ترک پولیس ماڈل پر کام شروع کردیا،ترکی کی طرز پر ہنگاموں سے نمٹنے کیلئے خصوصی پولیس فورس تشکیل دی جائے گی، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ سے جامع پلان طلب کرلیا۔

وفاقی حکومت نے ہنگاموں اور احتجاج سے نمٹنے کیلئے ترک پولیس ماڈل پر کام شروع کر دیا ، وفاقی کابینہ نے ہنگاموں سےنمٹنے کیلئے خصوصی پولیس فورس تشکیل دینے کی ہدایت کردی، ترکی کی طرز پر ہنگاموں سے نمٹنے کیلئے خصوصی پولیس فورس تشکیل دی جائے گی، وفاقی کابینہ نے پنجاب میں پولیس کی حالیہ صورتحال کے باعث فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق، اسپیسلائزڈ پولیس فورس سے قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان نہیں ہوگا اور مستقبل میں ہنگاموں سے نمٹنے کیلئے پیراملٹری فورس تعینات کرنے سےاجتناب کیا جائے گا، وزارت داخلہ کو ہنگاموں سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس کا جامع پلان کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔