Saturday, May 15, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی بجٹ 22-2021 کا ابتدائی خاکہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر تیار کر لیا گیا

وفاقی بجٹ 22-2021 کا ابتدائی خاکہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر تیار کر لیا گیا
April 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی بجٹ 22-2021 کا ابتدائی خاکہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر تیار کر لیا گیا۔ آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 دستاویز کے مطابق جی ڈی پی کا حجم 46 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 52 ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا۔ آئندہ مالی سال مہنگائی  کی شرح 8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ مالی سال 2022-23 کے دوران مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران مہنگائی 605 فیصد تک رہے گی۔ آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 25.7 ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئندہ مالی سال درآمدات 51 ارب ڈالر تک رہ سکتی ہیں۔ آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ مالی سال 2021-22 قرض جی ڈی پی کا 84.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔