وفاداریاں بدلنے والے بہروپیے عوام کی خدمت نہیں کرسکتے، وزیراعظم



۲۵ مئی, ۲۰۱۸ ۸:۲۸ شام

شیخوپورہ (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاداریاں بدلنے والے بہروپیے عوام کی خدمت نہیں کر سکتے۔

شیخوپورہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  عوام جولائی میں ووٹ کے ذریعے لوٹوں کو جواب دیں۔

جو پندرہ سو دن میں کچھ نہیں کر سکے، اب سو دن کا پلان دے رہے ہیں، لوگ ان کی حقیقت جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو پارٹی کے وفادار نہیں وہ عوام کے بھی وفادار نہیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا اگلا وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بھی ن لیگ سے ہو گا۔



تازہ ترین ویڈیوز