Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وسیم اکرم کے چہرے پر ماسک فکس کرتے ہوئے مشکلات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وسیم اکرم کے چہرے پر ماسک فکس کرتے ہوئے مشکلات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
March 22, 2020
 لاہور (92 نیوز) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کورونا  سے بچاؤ کے لیے چہرے پر ماسک فکس کرتے ہوئے  مشکلات کا شکار ہو گئے۔ وسیم اکرم کے ماسک سیٹ کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل مڈیا پر وائرل ہو گئی۔ کرکٹرز کی کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر جاری ہیں۔ سابق کرکٹر یاسرعرفات نے قرنطینہ کے دوران کوکنگ شروع کر دی۔ بھنڈی آلو اور پائے پکا کر تصاویر شیئر کیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے آئی سی سی نے دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے آئسولیش  گیم شروع کر دی ۔ آی سی سی نے   معروف بلے بازوں کے پیدائش کے  مہینے دیے ہیں اور فینز سے پوچھا آپ اپنی پیدائش کے مہینے والے کرکٹر کے ساتھ قرنطینہ میں  کتنا وقت گزاریں گے۔ ادھر کورونا وائرس شام کی 11سالہ ٹیبل ٹینس  کھلاڑی  ہینڈ زازا کی خوابوں میں رکاوٹ بننے لگا ۔ زازا اولمپکس میں کم عمر ترین کوالیفائنگ کرنے والی کھلاڑی ہیں۔ زازا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ ملتوی ہونے کا امکان ہے لیکن وہ ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے کے لیے پر امید ہیں۔