وسیم اکرام کی ثقلین مشتاق کو ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد


31 مئی, 2020 1:08 شام

 لاہور (92 نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرام نے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کو ہیڈ آف انٹرنیشنل پلئیرز ڈویلپمنٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے   پیغام میں  وسیم اکرم نے کہا  کہ  انہیں   یقین ہے  کہ ثقلین  کے   تجربے سے  اچھے نتائج سامنے آئیں گئے۔

دوسرا  کے موجد  ثقلین مشتاق کو  پی سی بی نے  اٹھائیس   مئی کو   ہیڈ آف انٹرنیشنل پلئیرز ڈویلپمنٹ تعینات کیا ۔ ان کی ذمہ داریوں میں کھلاڑیوں  کی شناخت، ان کی  ڈویلپمنٹ  اور تیاری اس انداز میں شامل ہو گی کہ وہ ورلڈ کلاس کرکٹرز بن سکیں۔

تازہ ترین ویڈیوز