Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق پائلٹ سجاد گل کے گھر آمد

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق پائلٹ سجاد گل کے گھر آمد
May 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق پائلٹ سجاد گل کے گھر آمد ہوئی۔ مرحوم کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ مرحوم پائلٹ کے والد سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی حادثے میں ہم نے قیمتی جانوں کی صورت میں قومی اثاثے کھو دئیے۔ کیپٹن سجاد گل کی وفات نہ صرف پی آئی اے بلکہ تمام ملک کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دے دیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ساجد گل نے آخری لمحے تک اپنی پوری کوشش کی لیکن قدرت کو کچھ اور منظور تھا- وزیر داخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق حادثے کی تحقیقات شفاف طریقے سے ہوں گی۔ پائلٹ کے والد نے تحقیقات سے پہلے دل آزاری والے بیانات نہ دینے کی اپیل کر دی او کہا ہمارے جذبات اور احساسات کا خیال کیا جائے۔ انکوائری کے 90 دن مکمل ہونے دیں۔