وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلوں کی منظوری

وزیر خزانہ
۱۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۰۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  ،اہم فیصلوں کی منظوری  دی گئی ۔  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی خزانے کو 120 ارب روپے کے نقصان سے بچا لیا، سابق دور حکومت کا گیس سسٹم کا مہنگا ترین منصوبہ منسوخ کردیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بیٹھک میں اہم فیصلے کئے گئےا ور  قومی خزانے کو 120ارب روپے کے نقصان سے بچالیا گیا۔

اجلاس میں   سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور انٹرسٹیٹ گیس سسٹم کا مہنگا ترین منصوبہ منسوخ کردیا  جبکہ   کمیٹی نے شیخوپورہ تا نوشہرہ آئل پائپ لائن فرنٹئیر آئل کمپنی کو  تعمیر کرنے کی منظوری دیدی۔

ایف ڈبلیو او کی ذیلی کمپنی  مالی  و سارون گارنٹی کے بغیر پائپ لائن تعمیر کرے گی ،  460کلومیٹر آئل پائپ لائن کی تعمیر کے اخراجات کمپنی خود برداشت کرے گی۔

کمیٹی نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کیلئے 5 اعشاریہ 6 ارب روپے کی اضافی گارنٹی منظور کرلی ، رقم انجنوں کی مرمت اور  پرزوں کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

کمیٹی نے کپاس کی کوالٹی اور مقدار بڑھانے کیلئے نئے اقدامات کی بھی منظوری دے دی ، فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کی تحقیق اور ترقی کیلئے چین سے تعاون طلب کیا جائے گا  ۔

ای سی سی نے آئی پی پیز کی طرز پر حکومتی گارنٹی اورقومی خزانے سے ادائیگیوں سے بھی انکار کردیا ۔ دوران اجلاسوزیر خزانہ اسد عمر نے قومی مفاد کے منافی منصوبوں پر برہمی کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز