Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر خارجہ کا سعودی عرب، قطر اور بحرین کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ کا سعودی عرب، قطر اور بحرین کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ
January 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب، قطر اور بحرین کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات،خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئےسفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،جی سی سی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے کی جانیوالی سفارتی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو کرونا وبا کے باوجود جی سی سی سمٹ 2021 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے نیامے میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیر اور اسلاموفوبیا فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف قراردادوں پر سعودی عرب کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمان ال تھانی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ اس دوران دو طرفہ تعلقات اور خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے کی جانیوالی سفارتی کاوشوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے العلاء سعودی عرب میں جی سی سی کے کامیاب اجلاس پر قطری ہم منصب کو مبارکباد دی۔

بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیر خارجہ نے خلیجی ریاستوں کی جانب سے دیرینہ باہمی تنازعات کے حل کیلئے مثبت سوچ کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں امن و استحکام کیلئے حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 جنوری 2021 کو العلاء سعودی عرب میں ہونیوالی جی سی سی سمٹ کے کامیاب انعقاد سے جی سی سی ممبر ممالک کے مابین اعتماد کی فضا بحال ہو گی اور خلیجی ریاستوں کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔