وزیر آباد ، کار سوار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

وزیر آباد ‏ کار سوار ‏ ڈاکو ہلاک ‏ ‏92 نیوز ڈکیتی مزاحمت
۲۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۹ دن

وزیر آباد ( 92 نیوز) وزیر آباد  میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تھانہ صدر وزیر آباد  کے علاقے بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے شہری کی گاڑی کو روکا اور گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔

واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے لگے تو احمد مرتضیٰ نامی شہری نے اپنی پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس کے باعث ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا جبکہ  فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز