وزیر اعلیٰ کے پی کی ضم شدہ اضلاع میں کامیاب انتخابات پر مبارکباد

وزیر اعلی کے پی پشاور ‏ ‏92 نیوز محمود خان ‏ ضم شدہ اضلاع ‏ کامیاب انتخابات ‏ بائلی عوام پاک فوج ‏ فری اینڈ فیئر انتخابات ‏
۲۲ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۴۹ شام

پشاور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضم شدہ اضلاع میں کامیاب انتخابات کے انعقاد پر قبائلی عوام، پاک فوج اور دیگر اداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں فری اینڈ فیئر انتخابات منعقد کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ میں ضم شدہ اضلاع کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔

قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں کے لئے تاریخ ساز انتخابات کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا نے نو منتخب نمائندوں کو مبارک باد پیش کی اور قبائلی عوام، پاک فوج اور الیکشن کمیشن کے کردار کی تعریف کی۔

وزیر اعلٰی محمود خان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے ثابت کیا کہ وہ جمہوریت پسند اور امن کے شیدائی ہیں، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع کو صوبے کے دیگر حصوں کے برابر لایا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کامیاب ہونے والے بیشتر آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے۔

گیارہ نشستوں پر شکست کے حوالے سے وزیر اعلٰی کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی ہی کے کارکن اس انتخاب میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کے خلاف میدان میں تھے جس کی وجہ سے پارٹی کارکنوں کا ووٹ تقسیم ہو گیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز