Sunday, June 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کے نرخوں اور دستیابی کا جائزہ

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ  کے نرخوں اور دستیابی کا جائزہ
April 17, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس میں ضروری اشیاء کے نرخوں اور دستیابی کا جائزہ لیاگیا،عثمان بزدارنے رمضان بازاروں اورعام مارکیٹوں میں بھی تمام اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایک اور اعلی سطح اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجئینرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ، وزیراعلیٰ نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے معیار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور تونسہ میں اسٹریٹ لائٹس پراجیکٹ میں گھپلے کی فوری انکوائری کا حکم دیا، انہوں نے 10دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے گھپلا کرنے والے کنٹریکٹر کو گرفتار کرنے کا حکم دےدیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے فورٹ منرو میں واٹر سپلائی اسکیم بحال کرنے کیلئے اقدامات کا حکم بھی دیا۔