وزیر اعلیٰ پنجاب کی نیوز کانفرنس منسوخ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

وزیر اعلیٰ ، پنجاب ، نیوز کانفرنس ، منسوخی ، وجہ
۰۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۶ شام

لاہور(92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیوز کانفرنس کی منسوخ کی وجہ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار پولیس ریفارمز پر معاملات کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ معاملات طے نہ ہونے پر پریس کانفرنس منسوخ کرنا پڑی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہنگامی طور پر بارہ بجے پریس کانفرنس طلب کی تھی ۔ پریس کانفرنس دوبارہ شام کو ہو سکتی ہے۔

ذرائع ایوان کے مطابق وزیر اعلیٰ پولیس ریفارمز پر معاملات طے نہ پا سکے۔ وزیر قانون راجہ بشارت کو ٓاج شام راولپنڈی سے طلب کر لیا گیا۔ پولیس اور بیورو کریسی نئی ریفارمز میں دونوں خود کو زیادہ طاقتور بنانے پر بضد ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار معاملات طے کرنے میں ناکام ہیں۔ معاملات طے نہ ہونے پر پریس کانفرنس منسوخ کر نا پڑی۔

تازہ ترین ویڈیوز