وزیر اعلیٰ پنجاب کی طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کیپٹن سجاد،خالد شیر دل کی رہائشگاہ آمد


Usman Buzdar
24 مئی, 2020 2:04 شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کیپٹن سجاد گل  اور شہید خالد شیردل کی رہائش گاہ  پہنچے اور  اہلخانہ سے دکھ اور افسوس کااظہار  کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہداء کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی بھی کی، انہوں نے کہا کہ  عید پر اہلخانہ کادکھ  بانٹنے آیا ہوں ،شہدا کے لواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شہید خالد شیر دل ایک ایماندار اور بہادر افسر تھے ، کورونا وبا کے دوران بھی فرنٹ لائین پر کام کرتے رہے ،دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت غمزدہ کاندان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز