وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں ، فردوس عاشق اعوان


وزیر اعلیٰ پنجاب ‏ فردوس عاشق اعوان ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز وزیر اعظم ‏ معاون خصوصی ‏ اطلاعات ‏ سردار عثمان بزدار ڈی جی پی آر
۰۷ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۰ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ڈی جی پی آر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کی ، ساتھ ہی کہا کہ  کوئی اسپتال پرائیویٹائز نہیں کیا جائے گا، آرڈیننس کے ذریعے ڈاکٹرز کی پرفارمنس چیک کی جائے گی ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ  جس نے باہر جانا ہے پیسے دے کر چلا جائے ، کوئی این آر او نہیں ہو رہا۔

صوبائی وزیر  اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز آردیننس کے حوالے سے ابہام پایا جارہا ہے ،اس کے ذریعے ڈاکٹرز کی پرفارمنس چیک کی جائے گی۔

صوبائی  وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت اسپتالوں کو ایک بورڈ کے ذریعے خود مختار کرے گا،حکومت اسپتال کو ون لائن بجٹ دے گی تین سال کے لیے بورڈ بنایا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز