وزیر اعلیٰ پنجاب کا واسا انتظامیہ کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم


Usman-Buzdar-Punjab-CM
11 اگست, 2020 11:27 دن

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مون سون بارشوں کے پیش نظر واسا اورانتظامیہ کو 24گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے موسم کی صورت حال کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت  دیتے ہوئے کہا کہ بارش کی صورت میں پانی کا نکاس کم سے کم وقت میں کیا جائے ،اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز