Tuesday, December 1, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا واسا انتظامیہ کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا واسا انتظامیہ کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم
August 11, 2020 05:56 pm

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مون سون بارشوں کے پیش نظر واسا اورانتظامیہ کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ عثمان بزدار نے کہا موسم کی صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے ۔ شہروں میں نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کی صورت میں پانی کا نکاس کم سے کم وقت میں کیا جائے ۔ اس ضمن میں ڈی واٹرنگ پمپ اور دیگر ضروری مشینری مکمل فنکشنل ہونی چاہیے ۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا بارشی پانی کے جلد نکاس میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا ۔ شہریوں کو بارش کے دوران مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے ۔ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔ واسا، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام بارش کے دوران دفاتر میں نہیں فیلڈ میں نظر آنے چاہیے۔ بارش ہونے سے نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے ۔

رابطہ کیجیے