Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اوکاڑہ اور دیپالپور کا دورہ ، سہولت بازاروں کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اوکاڑہ اور دیپالپور کا دورہ ، سہولت بازاروں کا جائزہ لیا
November 4, 2020
اوکاڑہ (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوکاڑہ اور دیپالپور کا دورہ کیا جہاں سہولت بازاروں کا جائزہ لیا اور اشیائے خورو نوش کے نرخ چیک کیے۔ عثمان بزدار کی بغیر پرٹوکول اچانک دیپالپور آمد ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار دیپالپور پہنچنے پر پولیس وین میں بیٹھ کر سہولت بازار گئے۔ مقامی اور ضلعی انتظامیہ عثمان بزدار کی آمد سے بے خبر تھی۔ صوبائی وزیر صمصام بخاری بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ عثمان بزدار نے سہولت بازار میں آٹا اور چینی کا اسٹال چیک کیا۔ سہولت بازار میں عوام کو ایک کلو کی بجائے دو کلو چینی فراہم کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سہولت بازار کے ہر اسٹال پر موجود اشیاء کا جائزہ لیا۔  گوشت چکن، انڈے اور دیگر اشیاء کے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ عثمان بزدار نے کہا سہولت بازار میں 20 کلو آٹا تھیلا 845 روپے اور چینی 81 روپے کلو فراہم کر رہے ہیں۔ عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں۔ آج عوام کو فراہم کردہ سہولتیں دیکھنے کیلئے یہاں آیا۔ دیگر شہروں کے بھی اچانک دورے کروں گا۔ انہوں نے سہولت بازار میں موجود شہریوں کو اپنے پاس بلا لیا۔ صارفین نے سہولت بازار میں موجود اشیاء کی کوالٹی اور نرخ کو تسلی بخش قرار دیا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دریافت کرنے پر شہریوں نے اپنے مسائل بیان کیے۔ عثمان بزدار نے اپنے سٹاف افسر کو شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کا حکم دیا۔