Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر قانون کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر قانون کی ملاقات،  بلدیاتی انتخابات اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
January 23, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی ، وزیر قانون نے وزیر اعلیٰ کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر راجہ بشار ت نے وزیراعلیٰ کو بتایاپنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

صوبائی وزیر قانون نے امن عامہ کیلئے کئے گئے اقدامات سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔عثمان بزدارنے کہا کہ ترقی کا سفر نچلی سطح تک لے کر جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی انتشار پرمبنی سیاست کو مسترد کر دیاہے۔