وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کا ہنگامہ دورہ ، ککری گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلی

وزیر اعلیٰ سندھ
۱۰ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۵۲ شام

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی کرکٹ بخار میں مبتلا ہو گئے  ، سندھ کے وڈے سائیں نے کراچی کاہنگامی دورہ کیا ، لیاری ککری گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلی ، چوکے چھکے لگائےکہاکہ پی ایس ایل کا انعقاد سندھ کی کامیابی ہے۔

وزیربلدیات سندھ سعید غنی وکٹ کیپر بنے ، سیاسی شخصیات کی جانب سے کھیل کا میدان آبا د کرنے پر نوجوانوں نےخوب نعرے لگائے۔

لڑکوں نے وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں ، مراد علی شاہ نائنٹی ٹونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کہتےہیں پی ایس ایل کا فائنل کوئی بھی جیتے  ،اصل جیت پاکستان کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ سندھ کےعوام کےتعاون کے بغیروہ یہ کام نہیں کرسکتے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز