وزیر اعلیٰ سندھ کاایران سے آنیوالی پروازوں پر پابندی کا مطالبہ


CM sindh وزیر اعلیٰ سندھ ‏ ایران پابندی کا مطالبہ کراچی ‏ ‏92 نیوز
۲۷ فروری, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ نے ایران سے آنے والی پروازوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا، کہاکہ صحت کا مسئلہ ہےکوتاہی نہیں ہونی چاہیے، نیشنل ایمرجنسی ہے مل کر ذمہ داری سے کام کرنا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ مل کر کام کریں تب ہی ہم مقابلہ کر سکین گے جو ماسک مہنگا بیچ رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہو گی ، کچھ لوگ قیمتوں پر غلط فائدہ اٹھانا چاہیں گے ہم ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ    ایک اسپتال کرونا کے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کر رہے ہیں، اگر وفاقی حکومت کو کوئی مدد درکار ہے تو ہم مدد کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز