وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی حکومت کو ملک دشمن قرار دیدیا

وزیر اعلیٰ سندھ پی ٹی آئی حکومت ملک دشمن قرار کراچی ‏ ‏92 نیوز میگا سٹی ‏ مراد علی شاہ ‏
۱۵ جون, ۲۰۱۹ ۸:۵۳ شام

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو مُلک دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کو مزاحمت کی وجہ سے موجودہ حالات کا سامنا ہے ، کراچی جیسے میگا سٹی کی ضرورت کیلئے درکار وسائل وفاق یا سندھ حکومت کے پاس نہیں ۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی واٹربورڈ کیلئے 200 ارب روپے سے زائد کے پراجیکٹ پر کام  ہورہا ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھواں دار پریس کانفرنس  کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور پاکستان دشمن قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے صوبوں پر قبضہ پہلے کبھی نہیں دیکھا، سندھ کو اُس کا حق دیا جائے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا وفاق نے 140 ارب روپے مالیاتی شیئر کی مد میں ادا کرنے ہیں ، اسلام آباد سے بیٹھ کر اسپتال ٹیک اوور کرلیے ، لیکن بجٹ میں ایک روپیہ نہیں رکھا ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کراچی کیلئے 52 ارب روپے کی اسکیمیں شامل کی ہیں ،226 ارب روپے کی اسکیموں اور قرض کیلئے عالمی بینک سے بات ہورہی ہے ۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا ییلو لائن بس منصوبے کیلئے 438 ملین ڈالر کے قرض پر عالمی بینک سے مذاکرات تکمیل میں ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز