Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعلیٰ سندھ  نے نیب میں پیشی سے معذرت کر لی

وزیر اعلیٰ سندھ  نے نیب میں پیشی سے معذرت کر لی
September 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیب میں پیشی سے معذرت کر لی  ، وزیر اعلیٰ کی جانب سے نیب سے  ایک ہفتے کی مہلت طلب کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ  اسلام اباد میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانا ہے ، لہٰذا نیب ایک ہفتے کی مہلت دے ، نیب کی جانب سے بھی مراد علی شاہ کی مہلت  طلبی کی درخواست منظور کرلی گئی ۔ نیب نے آج مراد علی شاہ کو طلب کر رکھا تھا ، وزیر اعلیٰ سندھ سے کمبائین انویسٹی گیشن ٹیم نے بھی تفتیش کرنا تھی۔ نیب حکام متعلقہ کیس میں پہلے ہی سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 6 ریفرنسز داخل کر چکی ہے ، دیگر ملزمان میں اومنی گروپ کے انور مجید اور انکے بیٹے ، بینکر حسین لوائی اور سندھ بینک کے موجودہ اور سابق صدر کو بھی گرفتار کر چکی ہے۔