وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کو کھلے عام مناظرے کا چیلنج کر دیا


وزیر اعلیٰ بلوچستان ، اسپیکر ، عبدالقدوس بزنجو ، مناظرے ، چیلنج
۲۸ جنوری, ۲۰۲۰ ۴:۴۳ شام

 کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلی بلوچستان جام کمال اور اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان اختلاف تاحال ختم نہ ہو سکے ۔ جام کمال نے قدوس بزنجو کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

وزیراعلی جام کمال نے ٹویٹ کرتے ہوئے اسپیکر کو مناظرے کا چیلنج کردیا۔ انہوں نے کہا 17 ماہ کی گارگردگی پر آپ کو قائل نہ کر سکا تو وزیراعلی اور ایم پی اے شپ سے مستعفی ہوجاوں گا لیکن اگر آپ الزامات سچ ثابت نہ کر سکے تو اپنی اسپیکر اور ایم پی شپ کا استعفیٰ بھی ساتھ لیکر آئیے گا۔

وزیراعلی جام کمال اور اسپیکر کے درمیان ناراضگی کو ختم کرنے کے لئے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے ہاں اہم بیٹھک ہو گی جہاں وزیراعلی جام کمال اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے تحفظات پر صورتحال واضح کریں گے تاہم آج ہونے والی ملاقاتوں میں وزیراعلی جام کمال اور اسپیکر کے درمیان اختلافات ختم امکان ہے۔

دوسری جانب آج بلوچستان عوامی پارٹی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی موخرکردیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز