Tuesday, December 1, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وزیر اعلیٰ بزدار کی ہدایت پر پنجاب میں 285 سہولت بازار فعال

وزیر اعلیٰ بزدار کی ہدایت پر پنجاب میں 285 سہولت بازار فعال
October 22, 2020 01:23 pm

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب میں 285 سہولت بازار فعال کردئیے گئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں سہولت بازاروں کے حوالے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دو روز میں سہولت بازاروں کی تعداد چار سو تک کردی جائے گی۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا، دکانوں پر نرخنامے آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ ادھر دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے عوامی نمائندوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی گئی، کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خدمت کےسفر میں کسی کورکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

رابطہ کیجیے