وزیر اعلیٰ بزدار کا نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا نوٹس


غیر معمولی ، صورتحال ، پنجاب حکومت ، 56 ارب روپے ، ٹیکس ریلیف فراہم ، عثمان بزدار
11 اگست, 2020 2:28 شام

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیدیا۔ کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی-

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا- ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز