Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وزیر اعلٰی محمود خان کی پناہ گاہ میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب میں شرکت

وزیر اعلٰی محمود خان کی پناہ گاہ میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب میں شرکت
October 30, 2020 10:38 pm

پشاور (92 نیوز) پشاور میں بھی جشن آمد مصطفٰی ﷺ نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، وزیر اعلٰی محمود خان نے پناہ گاہ میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے منعقد تقریب میں شرکت کی، صوبائی دارالحکومت میں جشن آمد رسول کے سلسلے میں ریلیاں اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ پشاور میں نبی کریم صلٰی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے گلبہارمیں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تمبر پورہ سے برآمد ہونے والا جلوس بھی میلاد ہاؤس پہنچا اور تقریب میں شامل ہو گیا، اس موقع پر میلاد کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ عاشقان رسول نے نعتیہ کلام پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے عید میلادالنبی کے حوالے سے شلٹر ہوم میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، صوبائی کابینہ کے ممبران کامران بنگش، شوکت یوسفزئی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح پشاور میں بھی عید میلاد النبی کے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، صبح سے ہی شہر بھر میں محافل کا انعقاد جاری ہے، جگہ جگہ قرآن خوانی بھی کی جا رہی ہے جبکہ عمارتوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

رابطہ کیجیے