Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر مستعفی ہوگئے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر مستعفی ہوگئے
January 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر مستعفی ہوگئے۔ تابش گوہر نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق، تابش گوہر یکم اکتوبر 2020 کو بطور ایس اے پی ایم تعینات ہوئے تھے۔ انہوں نے سات سال کے الیکٹرک کے چیئرمین اور سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

انہوں نے 2015 میں ڈائریکٹر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کے ای بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

پاور سپلائی کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ، گوہر کی قیادت میں، کمپنی نے اہم آپریشنل اور مالی عشاریوں میں اہم پیشرفت کی اور 2012 میں 17 سالوں میں پہلی بار منافع حاصل کیا۔"