Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم کی چینی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کی منظوری

وزیر اعظم کی چینی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کی منظوری
June 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے چینی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد اور چینی مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی کے بحران میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے معاملہ پر اعلیٰ سطح اجلاس میں انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد اور چینی مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی۔ انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔ انکوائری کمیشن نے مختلف شوگر ملز کے خلاف نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر کو مقدمات بھجوانے کی سفارش کی تھی۔ شہزاد اکبر نے وزیر اعظم سے ملاقات میں انکوائری کمیشن کی سفارشات پر رپورٹ پیش کی۔