وزیر اعظم کی پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت


وزیر اعظم پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات لاہور 92 نیوز عمران خان
۲۶ جنوری, ۲۰۲۰ ۶:۲۱ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو جلد ویلیج کونسل کی سطح پر بلدیاتی انتخابات کا ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ولیج کونسل کے انتخابات کی تیاری کر کے الیکن کا اعلان کیا جائے ، نچی سطح پر  ہی انتخاب  عوامی مسائل کا حل ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ  وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار  کی حمایت  کی  اور کہا کہ یہ صرف منفی پراپیگنڈا ہے کہ عثمان بزدار بااختیار نہیں ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نئے آئے ہیں ، یہ وزیر اعلیٰ کی ٹیم کے طور پر کام کریں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز