وزیر اعظم کی پروڈکشن آرڈر سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت


وزیر اعظم پروڈکشن آرڈر اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۰۲ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۱۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پرودکشن آرڈر سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت کر دی ، معاملہ وزارت قانون کے سپرد کر دیا گیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،کابینہ اجلاس میں  حج پالیسی 2019 کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن  میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں  ، ایسے قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ نہیں ملنا چاہئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز